کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کی کاپیاں، جھنڈے، سولر بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہوگیا

کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کی کاپیاں، جھنڈے، سولر بیٹریاں اور دیگر ...
کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کی کاپیاں، جھنڈے، سولر بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہوگیا

  

 صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) کارگل کی جنگ میں شہید ہونے والے کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کی کاپیاں، جھنڈے، سولر بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہوگیا۔ نیو زویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کرنل شیر خان شہید کے بھتیجے نعمان شیر ولد انور شیر سکنہ کرنل شیر خان کلے کی طرف سے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

نعمان شیر نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ”کرنل شیر خان شہید کے مزار سے ملزمان نشان حیدر کی تین کاپیاں، تین جھنڈے اور ان کے لوہے کے پول، دو مار خور بیج، ایک یوپی ایس، دو بیٹریاں، ایک سولر پلیٹ، ایک واٹر فلٹر، ایک پیڈسٹل فین اور ایک زیمکو موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ “ پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

مزید :

دفاع وطن -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -