ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہتے تو آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ میچ کیوں کھیل رہے ہو؟ اسدالدین اویسی کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز

ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہتے تو آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ میچ ...
ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہتے تو آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ میچ کیوں کھیل رہے ہو؟ اسدالدین اویسی کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایشیاءکپ کے لیے اگر آپ پاکستان نہیں جانا چاہتے تو آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ میچ کیوں کھیل رہے ہو؟“

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اسدالدین اویسی نے کہا کہ ”بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا میں بھی پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ مت کھیلو، پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ ہندوستان سے زیادہ اہم ہے کیا؟ ایشیاءکپ کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے مگر آسٹریلیا میں اس کے ساتھ کھیلیں گے۔ واہ، کیا محبت ہے۔“

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی طرف سے ایشیاءکپ کے لیے پاکستان نہ جانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انڈین مسلم رہنماءکا مزید کہنا تھا کہ ”اگر آپ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کیا ہو گا؟ ٹیلی ویژن کو 2ہزار کروڑ کا نقصان ہی تو ہو گا۔ یہ رقم کیا ہندوستان سے زیادہ معنی رکھتی ہے؟“

اسد الدین اویسی سے پوچھا گیا کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں کون جیتے گا، پاکستان یا بھارت؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ”میں نہیں جانتا کہ کون جیتے گا لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ بھارت جیتے اور ہمارے سمیع اور سراج جیسے بچے پاکستان کو کچل دیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -