" ٹیسلا کی ویلیو ایپل اور آرامکو کی مجموعی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو جائے گی" ایلان مسک کا دعویٰ

" ٹیسلا کی ویلیو ایپل اور آرامکو کی مجموعی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو جائے گی" ...

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلان مسک نے اپنی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے بارے میں حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن ٹیسلا کی ویلیو ایپل اور سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو دونوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو جائے گی۔ 

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس وقت سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ویلیو 2.1ٹریلین ڈالر اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل ‘ کی ویلیو 2.3ٹریلین ڈالر ہے۔ ان کے مقابلے میں فی الوقت ٹیسلا کی ویلیو محض 649.51ارب ڈالر ہے۔ 

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایلان مسک کی طرف سے ایسی بات کہی گئی ہے۔ مئی 2017ءمیں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلا ایک دن ایپل سے بڑی کمپنی بن جائے گی۔ اس وقت ایپل کی ویلیو 772ارب ڈالر اور ٹیسلا کی ویلیو 51ارب ڈالر تھی۔ 

اب کی بار ایلان مسک نے ایپل کے ساتھ سعودی آرامکو کو بھی ملا لیا ہے اورکہا ہے کہ ”اب میرا خیال ہے کہ ہم ایپل کی مارکیٹ ویلیو سے کہیں آگے جا سکتے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹیسلا، ایپل اور آرامکو کی مجموعی ویلیو سے بھی آگے جا سکتی ہے۔“

مزید :

بزنس -