طالبہ نے دادی کی الماری سے 10ہزار ڈالر چوری کرکے کلاس فیلوز میں تقسیم کر دی

طالبہ نے دادی کی الماری سے 10ہزار ڈالر چوری کرکے کلاس فیلوز میں تقسیم کر دی
طالبہ نے دادی کی الماری سے 10ہزار ڈالر چوری کرکے کلاس فیلوز میں تقسیم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 14سالہ طالبہ نے اپنی دادی کی الماری سے 10ہزار ڈالر کی رقم چوری کرکے اپنے کلاس فیلوز میں تقسیم کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر سمرفیلڈ کی رہائشی یہ طالبہ لیک ویئر مڈل سکول میں زیرتعلیم ہے جہاں اس نے چوری کی گئی رقم اپنے دوستوں میں تقسیم کی۔ 

پولیس نے رپورٹ کیے جانے پر طالبہ کو گرفتار کر لیا اور اس کے دوستوں سے رقم واپس لینے کی کوشش کی مگر صرف 700ڈالر ہی برآمد ہو سکے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے ہاتھ اپنی دادی کی الماری کی چابی لگ گئی تھی اور اس نے الماری کا صفایا کر دیا۔سکول میں طالبہ نے بتایا کہ اسے یہ رقم سکول کے ایک نامعلوم سابق طالب علم نے دی ہے اور کہا ہے کہ رقم طالب علموں میں تقسیم کر دی جائے۔

 لڑکی کے طالب علموں میں رقم تقسیم کرنے کی خبر پھیلی تو سکول انتظامیہ نے اس کے بیگ کی تلاشی لی، جس میں اس کے بیگ سے 2500ڈالر برآمد ہو گئے۔ انتظامیہ نے یہ رقم بھی پولیس کے حوالے کر دی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -