صنوفی نے ایشیاء میں ذیابیطس کے  خصوصی رہنما اصول جاری کردیے

صنوفی نے ایشیاء میں ذیابیطس کے  خصوصی رہنما اصول جاری کردیے
صنوفی نے ایشیاء میں ذیابیطس کے  خصوصی رہنما اصول جاری کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تیس لاکھ ہوگئی ۔ صنوفی نے ایشیاء میں ذیابیطس کے مریضوں کی ضروریات کے مطابق  خصوصی رہنما اصول جاری کردیے
۔
اسلام آباد میں صنوفی کی جانب سےقومی ذیابیطس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں طبی  ماہرین نے  ایشیائی ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خصوصی رہنما اصول  متعارف کرائے ۔ ماہرین کا  کہنا تھا کہ  ایشیا میں ذیابیطس کے  مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ تشویش ناک ہے ۔    پاکستان میں ذیابیطس کے  مرض کے پھیلنے کی رفتار دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے  ۔ انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے اٹلس (2021)کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تیس لاکھ ہوچکی ہے یعنی ہر چار میں سے ایک بالغ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

صنوفی میں پاکستان اور افغانستان کے لیے ڈیابیٹس بزنس یونٹ کے سربراہ سلمان شمیم  کا کہنا ہے کہ خطے میں مریضوں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صنوفی ایشیاء نے  ایشین انسولین اسٹیرینگ اینڈ ایڈووکیسی کمیٹی    قائم کی۔ یہ رہنما اصول پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سنگاپور، ویتنام، فلیپائن اور انڈونیشیا  سے تعلق 14 رکھنے والے بہترین طبی ماہرین  کے مشترکہ تحربات اور کاوشوں سے تیار کیے گئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان رہنما اصولوں سے ذیابیطس کے مریض  بہتر اور    صحت مند زندگی گذار سکیں گے۔

کانفرنس سے   ڈاکٹر ایس عباس رضا، صدر  انٹر نیشنل سوسائٹی آف انڈوکرینولوجی ، پروفیسر ڈاکٹر سعود اللصفری ، اعزازی پروفیسر، طائف یونیورسٹی، سعودی عرب ، پروفیسر   اے ایچ عامر چیئرمین ڈایابیٹس ٹاسک حکومت خیبر پختونخوا، ڈاکٹر صفدر نقوی، کنسلٹنٹ انڈوکرینولوجسٹ، امپیریل کالج لندن، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات   اور  پروفیسر سعید اے مظہر، سابق صدر امیریکن ایسوسی ایشن فور کلینیکل انڈوکرینولوجسٹ، پاکستان چیپٹر نے بھی خطاب کیا ۔