پی ٹی آئی ایم این اے کی گلے میں تختی ڈال کر تصویر وائرل کرنے والے پولیس اہلکار معطل

پی ٹی آئی ایم این اے کی گلے میں تختی ڈال کر تصویر وائرل کرنے والے پولیس اہلکار ...
پی ٹی آئی ایم این اے کی گلے میں تختی ڈال کر تصویر وائرل کرنے والے پولیس اہلکار معطل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے صالح محمد کے گلے میں تختی ڈال کر ان کی تصویر کھینچنے اور اسے وائرل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکمِ ثانی معطل کردیاہے۔ اس سارے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد صالح محمد کے گن مینوں نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کی تھی جس پر رکن اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی گلے میں تختی ڈال کر ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سخت رد عمل دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -