موجودہ حکومت نے 3 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری

موجودہ حکومت نے 3 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری
موجودہ حکومت نے 3 ماہ میں کتنا قرض لیا؟ اعداد و شمار جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتحادی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران2ارب 23 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبر کے دوران یہ قرض لیا۔ حکومت نے  کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالر جب کہ  دو طرفہ معاہدوں کے تحت 38  کروڑ 59 لاکھ ڈالرقرض لیا ۔ اس کے علاوہ   آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر،  ایشیائی ترقیاتی بینک سے 11 کروڑ ڈالر،  انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن  سے 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  جولائی سے ستمبر کے دوران چین سے5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر،  اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے1 کروڑ15لاکھ ڈالر اور  فرانس سے 44 لاکھ ڈالرکا قرض ملا۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کو   مجموعی طور پر  دو کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو  سعودی عرب سے آئل سہولت کی مد میں 30 کروڑ ڈالر ملے۔

مزید :

بزنس -