تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

Oct 22, 2024 | 09:43 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان کر دیا۔               
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ووٹ دینے والے اراکین پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا، شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں