شکارپور: ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے

Oct 22, 2024 | 01:09 PM

شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شکارپور کے قریب ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی لےکر فرار ہوگئے۔
واقعے پر سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ لاڑکانہ فارنزک لیبارٹری میں چیکنگ کے لئے لےکرگئے تھے۔
پولیس کے مطابق 2 اکتوبر کو دوران چیکنگ گاڑی کو اسلحے سمیت ضبط کیا گیا تھا اور 2 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے تھے۔کارروائی کے دوران 138 نائن ایم ایم پسٹلز، 276 میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے شکارپور میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھینے جانےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مزیدخبریں