26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران "چھپے ہوئے لوگ" کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟عمر چیمہ نے اہم انکشاف کر دیا

Oct 22, 2024 | 02:36 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران "چھپے ہوئے لوگ" کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ  نے اہم انکشاف کر دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ نے 26آئینی ترمیم  کے منظور ہونے کے حوالے سے  کہا ہےکہ لگ یہ رہا ہے کہ سارے "چھپےہوئے لوگ" بطور ریزرو فورس استعمال کیے گئے اور ان کو سائیڈ پر رکھا گیا کہ اگر آپ کی ضرورت ہوئی تو شامل کرلیا جائے گا۔

 انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں کی ۔

پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی روح پر حملہ ہوا ہے، عدلیہ کی آزادی کو مفلوج کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں