عمران خان کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا،بہن نورین نیازی

Oct 22, 2024 | 06:45 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں کو بغیر وجہ کے جیل میں ڈالا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی بند کرا دی ہیں تو پریشانی ہو رہی ہے۔

نورین نیازی نے کہا کہ اللّٰہ کرے انصاف ملے اور نظر بھی آئے، عمران خان کو پارٹی قیادت پر بھروسہ ہے، ان سے ملتے ہیں لیکن فیملی کے لوگوں کو بھی ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی کسی سیاستداں کے ساتھ نہیں ہوا، وہ آدمی ان کے حساب سے بہت آگے ہے۔وہ تو مجرم بھی نہیں ہیں، جس آدمی نے اپنی زندگی اس ملک کے لیے لگائی اس کے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں