عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا،حنیف عباسی

Oct 22, 2024 | 07:33 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائزڈ ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ہرالزام ویگو ڈالے پر لگا دیتے ہیں، یہ الف لیلیٰ کی کہانیاں سناتے ہیں، عمرایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے70 کے70 لوگ کمپرومائزڈہیں ، ایسے لوگ جب درس دیتے ہیں تو ہمارا خون کھولتا ہے، جو جتنا زیادہ بولتا ہےاتنا ہی اس کا سفید کپڑوں والوں سے تعلق ہے۔

مزیدخبریں