شادی میں بلا کر3 افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

Oct 22, 2024 | 08:17 PM

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو 3  افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کو شادی میں معاوضہ دیکرپرفارم کیلئے مدعوکیاگیاتھا۔ خاتون کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب کا فنکشن جاری تھا کہ ملزم پولیس کے چھاپے کاکہہ کر اسے وہاں سے لے گیا اورساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس نے 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید مددملے گی تاہم ابتدائی تفتیش میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں