بنگلورو: 7 منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم، کئی مزدور پھنس گئے ، 1ہلاک

Oct 22, 2024 | 10:02 PM

بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلورو کے بابوساپلیہ میں شدید بارش کے دوران منگل کے روز زیر تعمیر 7 منزلہ عمارت گرنے سے کئی مزدوروں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

اس واقعہ میں ایک مزدور کی بھی موت ہو گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب شہر میں شدید بارش جاری ہے۔ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی 2 ریسکیو گاڑیاں امدادی کاموں کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں