کتے سے بچنے کی کوشش میں نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرکرہلاک

Oct 22, 2024 | 11:42 PM

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوٹل میں دوست کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کتے سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گر پڑا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے چندانگر پولیس سٹیشن کے حدود کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ اس نوجوان کی شناخت پالی ٹکنک کے طالب علم 24 سالہ اُودے کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اس ہوٹل میں دوسرے دوستوں کے ساتھ پہنچا تھا۔

مزیدخبریں