انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی آسان فتوحات

انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی آسان فتوحات
انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی آسان فتوحات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آج دو اہم میچ کھیلے گئے۔گروپ بی میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مدمقابل تھے۔اس میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔پالے کیلی کی گراﺅنڈ ایسی ہے جو پہلے کھیلتا ہے وہی جیت جاتا ہے۔اسی گروپ کی خاص بات اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔یہ میچ اس لئے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس میں جو بھی ٹیم جیت جاتی سپرایٹ میں پہنچ جائے گی۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے وکٹ پر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جس میں برینڈن میکولم کی 123رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔بنگلہ دیشی بلے باز 192کے ٹارگٹ کو حاصل نہ کرسکے۔فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور بیٹسمینوں کو بھی آزادانہ شاٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس میچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو اپنے دونوں میچوں میں سخت محنت کرنا پڑے گی۔دوسری جانب انگلینڈ نے افغانستان کو بڑی آسانی سے شکست دی اس میچ میں لوکا رائٹ نے 99کی شاندار اننگز کھیلی اور انگلینڈ 195رنز کرنے میں کامیاب ہوگیا۔دونوں میچوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ورلڈکپ میں سری لنکن وکٹوں کو ٹی 20کے لئے ہی بنایا گیاہے۔جس میں بلے باز رنز بنارہے ہیں فاسٹ باﺅلرز نئے گیند سے آﺅٹ کررہے ہیںاور سپنرزبھی ان وکٹوں کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔آج کا مین آف دی میچ فیلڈنگ کو دیتا ہوں کیونکہ فیلڈنگ کا معیار اتنا گندا تھا جس کی وجہ سے بلے باز رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

کالم -