دو غنڈوں میں آج تصادم

دو غنڈوں میں آج تصادم
 دو غنڈوں میں آج تصادم

  

فلم میں غنڈہ گردی نہ ہوتو فلاپ ہوجاتی ہے ۔یہی غنڈہ گردی سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے بیچاری زمبابوین ٹیم کے ساتھ کی۔دونوں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچوں میں اپنے پول کی کمزور ٹیم کو بری طرح پیٹا۔میزبان سری لنکا نے 82رنز جبکہ جنوبی افریقہ نے 10وکٹوں سے زمبابوے کے خلاف فتح حاصل کرکے سپرایٹ تک رسائی حاصل کی۔زمبابوے کو ماڑدھاڑ کرکے چت کرنے والی دو غنڈہ گرد ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی اور اصل امتحان دینگی ۔لنکن خوش ہیں اپنی فارم سے ان میں سے ایک اجنتھامینڈ س ہیں جنہوں نے زمبابوے کے خلاف صرف 8رنز دے کر 6شکارکیے۔حالانکہ ان کا دوبارہ ایسی پرفارمنس دینے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آتالیکن طویل عرصہ بعد واپسی دھماکے دار انداز میں کرکے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مینڈس نے اپنی گگلی اور کیرم گیندوں سے زمبابوین بلے بازوں کو تو دھوکہ دے لیا افریقن کو ان گیندوں کے جال میں پھنسانا آسان نہیں ہوگا۔اس کے افتتاحی بلے باز ہاشم آملہ اور رچرڈ لیوی مڈل آرڈرمیں جیک کیلس،ڈی ویلئیرزاور ڈومینی بہترین فارم میں ہیں۔ٹی 20میچوںمیں ٹیم کا ریکارڈ بھی زبردست ہے۔اسے48میچ کھیل کر31میں فتح اور 16میںشکست ہوئی ہے۔ ہمبنٹوٹا کی پچ پرزمبابوے کے خلاف افریقن فاسٹ باﺅلروں کی کارکردگی بہترین تھی سری لنکا کے خلاف بھی وہ سپنرز کوموقع دینے کی بجائے پیسرز پر ہی انحصار کرینگے۔کیونکہ اس کے پاس سپنر میں صرف ایک جان بوتھا ہے ۔افریقن کے مقابلے میں سری لنکاکے پاس زیادہ آپشنز ہیں۔انکے پاس آل راﺅنڈرز ،سپنرز اور میڈیم پیسرز یعنی تمام ورائٹی ہے۔اس سنسنی خیز میں کا ٹاس لنکن جیت کر فیلڈنگ کرینگے لیکن لیگ میچوں کے ریکارڈکے مطابق تو جنوبی افریقہ 100فیصد میچ ونر رہا ہے۔

مزید :

کالم -