افغانستان سے پاکستان میں راکٹ فائر، ایک شخص جاں بحق
شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستا ن سے فائرکیے گئے پانچ راکٹ پاکستان میں آگرے جن میں سے ایک کی زدمیں آکر ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔ مقامی عسکری ذرائع کے مطابق جنگ زدہ پڑوسی ملک سے فائرہونیوالا راکٹ تحصیل غلام خان کے علاقے دیورگرسیدگی کے علاقے میں آگرا ۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔آج نیوز کے مطابق پانچ راکٹ فائر کیے گئے ہیں تاہم تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔