مسلم کش فسادات کے مرکزی ملزم اور رکن اسمبلی سنگیت سوم نے گرفتاری دیدی
نئی دہلی ، مظفر نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرنگر میں مسلم کش فسادات کے مرکزی ملزم اور انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا۔بھوجن سماجی پارٹی کے رکن اسمبلی نورسلیم کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ بھارتی عدالت نے بی جے پی کے رہنما سریش رانا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سنگیت سوم پرسوشل میڈیا پر گڑھے سے گائے کی سری برآمد ہونے کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جس کے بعدمظفر نگر میں فسادات شروع ہو گئے اور48 مسلمانوں کی زندگیاں گل ہوگئیں ۔مرکزی ملزم سنگیت سوم نے میرٹھ میں خودکوپولیس کے حوالے کیا۔ گرفتاری سے قبل سنگیت سوم نے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کے چپڑاسی نے یہ فوٹیج اپ لوڈ کی اور جوں ہی اُنہیں معلوم ہوا تواُنہوں نے وہ فوٹیج ہٹادی تھی،فسادات کے بعدگرفتارسیاستدانوں کی تعداد چار ہو گئی۔