عراق کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں دھماکے،60کے قریب افراد جاں بحق
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں شیعہ اکثریتی علاقہ الصدرسٹی میں دو بم دھماکوں میں 60 کے قریب افراد جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الصدر سٹی میں ایک شخص کے جنازے کے لیے لگائے گئے ٹینٹ میں موجود شہریوں پر 2 حملے کیے گئے۔ قبل ازیں دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پولیس وردی(ایس ڈبلیو اے ٹی) میں ملبوس 5 خود کش بمبار صبح سویرے بائیجی بیس میں گھس آئے۔پولیس اہلکاروں نے ایک بمبار کو تومارا دیا لیکن دوسرے بمباروں نے خود کود ھماکوں سے اڑا لیا جس سے چار پولیس اہلکار مارے گئے۔ صوبہ نینوا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جیل کے دومحافظ اور ایک فوجی جوان مارا گیا جبکہ سڑک پر بم دھماکے میں دو فوجی جوان مارے گئے۔