وینا کو لت لگ گئی، کوئی ’چیز ‘ تنگ کرتی ہے۔۔۔

وینا کو لت لگ گئی، کوئی ’چیز ‘ تنگ کرتی ہے۔۔۔
وینا کو لت لگ گئی، کوئی ’چیز ‘ تنگ کرتی ہے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ’بہت سے مخصوص سوچ رکھنے والے اور تنگ نظری کا شکار لوگ میرے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے ملک کی لڑکی بالی ووڈ فلموں میں کام کیوں کررہی ہے؟‘بھارتی میگزین ’انڈیا ٹودے‘ کو انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ’سپر ماڈل‘ 27 ستمبر یعنی اگلے ہفتے ریلیز ہوگی جس میں اشمیت پٹیل ان کے ہیرو ہیں جن کے ساتھ’ اصلی ہیرو‘ ہونے کے بہت سے ’قصے‘ بن چکے ہیں جن پر وینا کا یہی کہنا تھاکہ ان کی کیمسٹری سب سے زیادہ اشمیت سے بنتی ہے۔ وینا کا کہنا ہے کہ  ’میرے اور اشمیت کے درمیان جذباتی کنکشن ہے، میں اسے ’ڈیٹنگ‘ نہیں کہوں گی کیوںکہ ڈیٹنگ کا فلسفہ میں خود آج تک نہیں سمجھ پائی لیکن ہمارے بیچ کچھ ایسا ہے ضرور جس سے انکار نہیں، ہمارے درمیان کچھ دن پہلے اختلافات پیدا ہو گئے تھے لیکن ایسے اتار چڑھاو¿ ہر رشتے میں آتے جاتے رہتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نئی فلم کے علاوہ وینا کے ساتھ جڑے ناروے کے ارب پتی  شیخ عمر فاروق ظہور سے کے ’قصے‘ بھی عام ہیں اور بھارتی میڈیا میں مزید عام ہو رہے ہیں لیکن  وینا کا کہنا تھا کہ، ’میں اس سوال کا کوئی جواب نہیں دوں گی‘۔وینا ملک کی ’سپرماڈل‘ چوتھی بھارتی فلم ہوگی جبکہ ایک اور فلم ابھی زیر تکمیل ہے۔ وینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چوتھی فلم کی ریلیز کی وجہ سے بہت ایکسائٹیڈ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ، ’جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ’سپر ماڈل‘ کی کہانی فیشن انڈسڑی کے گرد گھومتی ہے،فلم میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ’سپرماڈل‘ بننے کے لئے کتنی محنت اور کیا کچھ کرتے ہیں۔‘فلم میں ایک سپرماڈل کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو¿ کو خوب صورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ’سپرماڈل‘ اس موضوع پر بننے والی اب تک کی تمام فلموں سے ہٹ کر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -