مغرب کو یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں ایران کو حاصل حق تسلیم کرنا ہوگا:ایرانی صدر
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغرب کو یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں ایران کو حاصل حق تسلیم کرنا ہوگا۔ سالانہ عسکری پریڈ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے عوام ترقی چاہتے ہیں انہیں ایٹم بم بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔عالمی قوانین کے تحت ایران کو پر امن ایٹمی پروگرام اور یورینیم کی افزودگی سمیت تمام حق قسم کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام پر امن اور دوستوں پر مر مٹنے والے لوگ ہیں، اگر مغرب نے ایران کے اس حق کو تسلیم کیا تو ایران بھی عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔