ملائشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج کوالالمپور میں شروع ہوگا

ملائشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج کوالالمپور میں شروع ہوگا

  

کوالالمپور( نیٹ نیوز)ملائیشن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ¾ ٹورنامنٹ کی میزبانی کوالالمپور کرے گا ۔ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 9 لاکھ10 ہزار 5 سو20 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں سنگلز ، ڈبلز اور سنگلز کولیفائنگ مقابلے ہونگے ۔ سنگلز کی کیٹاگری میں پرتگال کے جاﺅسوسا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور ٹینس سٹارز شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انتظامیہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کوملیں گے جس سے یہ ٹورنامنٹ شائقین کے لئے تفریح کا باعث بنے گا ۔ ٹورنامنٹ کوالالمپور میں 7ہزار نشتوں والے پترا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کا اختتام 28 ستمبر کو ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -