ایشین گیمز فٹبال،عراق، جاپان اور تاجکستان کی کامیابی

ایشین گیمز فٹبال،عراق، جاپان اور تاجکستان کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنچیون( نیٹ نیوز) ایشین گیمز فٹ بال میں سنگاپور، تاجکستان، عراق اور جاپان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گروپ سی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سنگاپور نے فلسطین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ شکست کے باوجود فلسطین نے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جبکہ تین گروپ میچز میں سنگاپور کی ٹیم محض ایک میچ میں ہی فتح حاصل کر سکی جس کی وجہ سے وہ راﺅنڈ 16 کےلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں تاجکستان نے اومان کو 1-0 سے ہرا کر ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ گروپ ڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں عراق نے کویت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر فائنل 16 میں جگہ بنا لی۔ عراق کی طرف سے طارق حمام نے دو گول سکور کئے۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان نے نیپال کو 4-0 سے آﺅٹ کلاس کر دیا۔ جاپان کے سوزوکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2 گول کئے۔
 اس فتح کے بعد جاپان نے بھی ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔