پلسکووا اور وارورا لیپچینکوکورین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

پلسکووا اور وارورا لیپچینکوکورین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

  

سیول( نیٹ نیوز) کیرولین پلسکووا اور وارورا لیپچینکو نے کورین اوپن کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیول میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا نے روس کی ماریا کریلینکو کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کی وارورا لیپچینکو نے ہم وطن حریف کرسٹینیا میک ہیل کو 2-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 3-6 ، 6-1 اور 7-6 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -