ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب کی انڈر 17- ٹیم کے ٹرائلز اختتام پذیر

ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب کی انڈر 17- ٹیم کے ٹرائلز اختتام پذیر

اسلام آباد (اے پی پی) سابق قومی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کی انڈر 17- ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراﺅنڈ میںاختتام پذیر ہوگئے۔ ٹرائلز میں مختلف سکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والی 50 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی