ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، چین اور تھائی لینڈ ٹیموں کی جیت

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، چین اور تھائی لینڈ ٹیموں کی جیت

  

انچیون( نیٹ نیوز)ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں چین نے ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ نے نیپال کو شکست دے دی۔ گزشتہ روز انچیون میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چین کی ٹیم نے ہانگ کانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم چین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے۔ زینگ می 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز سکور کر سکی۔ کینو گل نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایک اور میچ میں تھائی لینڈ نے نیپال کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیپالی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ ویمنز نے ہدف 15.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان نتایا نے 24 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -