کیمرون کے فٹ بالر بینوئٹ آسو تین میچوں کیلئے معطل

کیمرون کے فٹ بالر بینوئٹ آسو تین میچوں کیلئے معطل

  

لندن ( نیٹ نیوز)کیمرون کے فٹ بالر بینوئٹ آسو تین میچوں کیلئے معطل کردیئے گئے ۔انگلش فٹ بال ایسو سی ایشن نے کیمرون سے تعلق رکھنے والے ٹوٹنہم کے فٹ بالر بینوئٹ آسو ایکوٹو کو قوانین کی خلاف وزری پر تین میچوں کیلئے معطل اور پچاس ہزار پاونڈ ز کاجرمانہ کردیا ہے۔ انہوں نے پریمیئر لیگ میں گول کرنے پر متنازع اشارہ کرنے والے ویسٹ بروم وچ کے سابق کھلاڑی نکولس انیلکا کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔ انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے لازمی ایجوکیشن کورس مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -