کلارک کے بعد واٹسن بھی ان فٹ ، پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

کلارک کے بعد واٹسن بھی ان فٹ ، پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

  

سڈنی( نیٹ نیوز)پاکستان سے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، مائیکل کلارک کے بعد مایہ ناز آل راﺅنڈر شین واٹسن بھی ان فٹ ہو کر پوری سیریز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی 20 ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 33 سالہ واٹسن جو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں ان کے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مزید وقت درکار ہوگا جس کی وجہ سے وہ یو اے ای میں پاکستان کے خلاف پوری سیریز کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ تسمانیہ کے فاسٹ باﺅلر بین ہلفنہاس کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آل راﺅنڈر کین رچرڈ سن ون ڈے اور ٹی 20 میں ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی ہوم سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -