ایشین گیمز، ویمنز ہاکی ایونٹ کا آغاز آج ہو گا

ایشین گیمز، ویمنز ہاکی ایونٹ کا آغاز آج ہو گا

  

انچیون ( نیٹ نیوز) 17 ویں ایشین گیمز ویمنز ہاکی ایونٹ کا آغاز آج ہو گا۔ افتتاحی میچ چین اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں طلائی تمغے کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں چین، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، قزاخستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ابتدائی روز چار میچوں کے فیصلے ہوں گے، گروپ اے کے پہلے میچ میں چین کا مقابلہ ملائیشیا، دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہو گا، اسی روز گروپ بی کا پہلا میچ ہانگ کانگ اور جاپان جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا اور قزاخستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -