چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی،ہوبارٹ نے کیپ کوبرا کو شکست دیدی
حیدرآباد( نیٹ نیوز) چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ہوبارٹ ہریکنز نے کیپ کوبرا کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہریکنز کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 184 رنز بنائے لیوی نے 42 اور فلینڈر نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ولیسٹ 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے لینگن اور ہلفنس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں 185 رنز کاہدف کیپ کوبرا کی ٹیم نے میچ کے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا فاتح ٹیم کی طرف سے بلزڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ ڈنک نے 54 رنز کی اننگز کھیلی ویلز17 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اینجلبرتھ نے تین جبکہ لینگیولڈ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی بلزرڈ کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔