آئی سی سی فار فزیکلی چیلنج کی جنرل کونسل کا اجلاس 3 اکتوبر سے شروع ہوگا

آئی سی سی فار فزیکلی چیلنج کی جنرل کونسل کا اجلاس 3 اکتوبر سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فار فزیکلی چیلنج کی جنرل کونسل کا تین روزہ اجلاس 3 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فار فزیکلی چیلنج اور پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار فزیکلی ہینڈی کیپ کے چیئرمین راجہ عمران حسین کریں گے۔ اجلاس میں چھ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور کینیڈا شامل ہیں۔ اجلاس میں 3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر چار ملکی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا کے انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور بھارت میں کھیلے جانے والے ایشیاءکپ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ 3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر چار ملکی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -