آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی 25ستمبر کو جنوبی افریقہ پہنچے گی
جوہانسبرگ( نیٹ نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کی ٹرافی25ستمبر کو جنوبی افریقہ پہنچے گی۔آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹرافی کو دنیا کے مختلف ملکوں میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کے حکام بھی ٹرافی کے ساتھ چار دن پاکستان میں قیام کے بعدافغانستان پہنچی ۔ٹرافی 25سے 27ستمبر کو جنوبی افریقہ ،2اکتوبر کو زمبابوے ،9سے 11اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں رہے گی ۔ٹرافی 16اکتوبر کو جمیکا اور 17اکتوبر کو باربادوس میں ہوگی جبکہ 6نومبر کو میزبان ممالک کا دورہ شروع کرے گی ۔