سعیداجمل کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کا کام24 ستمبر سے شروع ہوگا

سعیداجمل کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کا کام24 ستمبر سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق پابندی کے شکار سعید اجمل کے ایکشن کی درستگی پر کام کا آغاز لاہور میں24 ستمبر سے کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار سعید اجمل کے باو¿لنگ ایکشن پر کام کیلئے پی سی بی نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی ہیں جس کیلئے انہوں نے بائیس ستمبر کو لاہور پہنچ کر کام شروع کرنا تھا مگر فلائیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب وہ تئیس ستمبر کو لاہور پہنچیں گے اور اگلے روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بورڈ کے باو¿لنگ کنسلٹنٹ اور ریوئیو کمیٹی کے رکن مشتاق احمد کی موجودگی میں کام کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے باو¿لنگ ایکشن پر دو ماہ تک کام کیا جائیگا اور پھر ایکشن میں بہتری آنے پر ریوئیو کمیٹی بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں سعید اجمل کے ایکش کو ری ایسس کرانے کی آئی سی سی کو درخواست کی جائے گی تاکہ کلئیر ہونے کی صورت میں ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی