لیستھ ملنگا ٹخنے کی انجری کا علاج کرانے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے
سڈنی ( نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باﺅلر لیستھ ملنگا اپنے ٹخنے کی انجری کا علاج کرانے کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملنگا آسٹریلیا گئے ہیں جہاں پر وہ ماہر ڈاکٹر سے اپنے ٹخنے کی انجری کا معائنہ کرائیں گے اور اس کے بعد معلوم ہو گا کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے کہ نہیں،ممکن ہے ان کے ٹخنے کی سرجری کی جائے ، آپریشن کی صورت میں ملنگا کو ریسٹ آف سیزن سے دستبرداری اختیار کرنا ہو گی۔