ویمبلے سٹیڈیم میں یورو فٹ بال 2020ءکا فائنل اور سیمی فائنل ہو گا

ویمبلے سٹیڈیم میں یورو فٹ بال 2020ءکا فائنل اور سیمی فائنل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا ( نیٹ نیوز)یورو کپ 2020 ءکے میچز کہاں ہوں گے ، فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے لندن کا ویمبلے سٹیڈیم خوش قسمت رہا ہے جہاں پر آج سے چھ سال بعد اس کا ایک سیمی فائنل اورفائنل کھیلا جائے۔ یورو کپ 2020 کے مقابلوں کے لئے وینیوز کا انتخاب سوئس شہر جنیوا میں ہوا ہے ، اور 96 ءکے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب انگلش سر زمین پر فٹ بال کا کوئی بڑا ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔ ویمبلے کا چناو جنیوا میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں ہوا ہے۔ لندن کے اس سٹیڈیم نے جرمنی کے میونخ کو مقابلے میں ہرایا ہے۔ یورو کپ کے چار کوارٹر فائنلز کے میچز کے لئے میونخ ، باکو ، روم اور سینٹ پیٹرز برگ کو منتخب کیا گیا ہے۔