ایشین گیمز مینز فٹ بال، پاکستان دوسرا میچ آج چین کے خلاف کھیلے گا

ایشین گیمز مینز فٹ بال، پاکستان دوسرا میچ آج چین کے خلاف کھیلے گا

انچیون ( نیٹ نیوز)17 ویں ایشین گیمز 2014، مینز فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ آج چین کے خلاف کھیلے گی۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کو گروپ ایف میں شمالی کوریا اور چین کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں شمالی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا۔ قومی ٹیم کےلئے چین کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگلے راﺅنڈ میں جانے کیلئے کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی