گیل مونفس انجرڈ، ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

گیل مونفس انجرڈ، ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

  

پیرس ( نیٹ نیوز)فرنچ ٹینس سٹار گیل مونفس کی فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ گیل مونفس میٹز اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ کل ایم آر آئی کرائیں گے جس کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ اپنے ایک بیان میں مونفس نے کہا کہ وہ ڈیوس کپ سے قبل انجرڈ نہیں ہونا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے ایسا ہوگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -