فٹ بال کلبوں کی دو روزہ سکروٹنی 26 ستمبر سے شروع ہوگی

فٹ بال کلبوں کی دو روزہ سکروٹنی 26 ستمبر سے شروع ہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی دو روزہ سکروٹنی 26 ستمبر سے مہران فٹ بال گراﺅنڈ جی نائن ٹو میںشروع ہوگی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد زمان نے بتایا کہ سکروٹنی میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک نئی اور پرانی کلبیں شامل ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ سکروٹنی کا شیڈول تمام کلبوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

 نہ موصول ہونے کی صورت میں مزید معلومات کے لئے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد زمان اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی