دورہ آسٹریلیا ،سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

دورہ آسٹریلیا ،سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کی خاطرقومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔چیف سلیکٹر معین خان کی سربراہی میں کمیٹی آئندہ ماہ یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف تینوں طرز کیلئے ٹیموں کوآخری شکل دی جائیگی۔چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے قومی سکواڈز کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ تینوں طرز کی ٹیموں کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی جانچ کر ناموں کو حتمی شکل دے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سلیکٹرز اور ٹیم منجمنٹ نے پہلے کھلاڑیوں کی کارکردگی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں جانچنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی اب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹیٰ ٹیموں کا اعلان ہو گا۔ زرائع کے مطابق تیئس ستمبر تک کھلاڑیوں کے حتمی نام سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی