قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،حیدرآباد ہاکس اور ملتان ٹائیگرز کی جیت

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،حیدرآباد ہاکس اور ملتان ٹائیگرز کی جیت

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر آباد ہاکس نے لاڑکانہ بلز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی لاڑکانہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے فاتح ٹیم نے ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا عظیم گھمن کو ناٹ آﺅٹ نصف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایک اور کھیلے گئے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے راولپنڈی ریمز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی راولپنڈی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 162 رنز بنائے عمر امین72 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے فاتح ٹیم ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا زین اور شعیب نے نصف نصف سنچریاں سکور کیں ملتان ٹائیگرز کے زین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -