جدیجا کے ساتھ جھگڑے کے بعد دباؤ کا شکار ہوں ٗ اینڈرسن

جدیجا کے ساتھ جھگڑے کے بعد دباؤ کا شکار ہوں ٗ اینڈرسن


لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے کہاہے کہ بھارتی کھلاڑی جدیجہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد شدید دباؤ کا شکار ہوں ۔ ایک غیر ملکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جھگڑا اسی دن ختم ہوسکتا تھا جس طرح ہوا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ مزید پھیلتا چلا گیا جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد وہ کافی دباؤ کا شکار رہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے بعد یا اسی دن اس کو ختم کیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا اور اس مشکل وقت میں انگلینڈ کرکٹ بورڈنے ان کا بھر پور ساتھ دیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی