ورلڈ کپ ، ٗ افغان کرکٹ ٹیم نے تیاریاں زوروشور سے شروع کردیں

ورلڈ کپ ، ٗ افغان کرکٹ ٹیم نے تیاریاں زوروشور سے شروع کردیں


پرتھ ( نیٹ نیوز ) افغان کرکٹ ٹیم نے اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے آسٹریلیا میں اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ویں نمبر پر موجود افغان کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے تین ہفتے کے دورہ پر ہے جہاں وہ 2015کے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مصروف ہے ۔ افغان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ افغان ٹیم کو ورلڈ کپ میں پول بی میں رکھا گیاہے کہ جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی مولز نے کہاہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا مقصد یہاں کے موسمی حالات میں افغان کھلاڑیوں کو ایڈجسٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ ہمارا دورہ آسٹریلیا انتہائی مفید مند ثابت ہوگا اور کھلاڑی اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں اب سیٹ کرنے میں کامیاب ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی