قومی ٹی 20 کرکٹ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ کپ میں ا ٓج چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ کے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ہیں اور (آج) پیر کو پہلا میچ آزاد کشمیر جیگوار اور اسلام آباد لیپرڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ ایبٹ آباد فالکنز اور بہاولپورسٹیگز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ تیسرا میچ لاہور لائنز اور ڈیرہ مراد جمالی کے مابین ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں لاہور ایگلز اور پشاور پینتھرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ایونٹ میں (کل) منگل کو مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں بہاولپور سٹیگز اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ آزاد کشمیر جیگوار اور فیصل آباد وولفز ہیں۔
جبکہ تیسرا میچ اسلام آباد لیپرڈز اور پشاور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔