ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کی نمائش آئندہ ہفتے دبئی میں کیجائیگی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کی نمائش آئندہ ہفتے دبئی میں کیجائیگی


دبئی ( نیٹ نیوز ) وکٹوریہ ویک کے آغاز کے موقعہ پر اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی ٹرافی کی نمائش دبئی میں بھی کی جائے گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 2015 میں شیڈول کرکٹ کا عالمی کپ کرکٹ کی دنیا کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک کریں گے ۔ ورلڈ کپ کے دوران 14 وینوز پر 49 میچز کھیلے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی آسٹریلیا کا مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا ۔ ایک انٹرویو میں خلیج ممالک ، افریقہ ترکی کے وکٹورین کمشنر جان بٹلر نے کہاہے کہ ہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو جان ہارڈن کو ورلڈ کپ کی خوشی میں خوشی آمدید کہتے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی