ذرا تمیز سیکھ لیں، چینی صدر نے عوام کو بتا دیا

ذرا تمیز سیکھ لیں، چینی صدر نے عوام کو بتا دیا
ذرا تمیز سیکھ لیں، چینی صدر نے عوام کو بتا دیا

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی صدر نے اس ہفتے اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا ہے ۔اس بیان میں چینی صدر نے ہم وطنوں کو کہا ہے کہ جب وہ چھٹی پر جائیں تو انہیں انسٹنٹ نوڈلز کم کھانی چاہیں۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرزکے مطابق صدر نے یہ تبصرہ اپنے دورہ مالدیپ کے دوران کیا ہے۔ صدر نے کہا تھا کہ ہمیں اپنے شہریوں کو تعلیم دینی چاہئے تاکہ وہ غیر ملکی دوروں کے دوران مہذب ہوجائیں، انہیں گندی پانی کی بوتلیں نہیں استعمال کرنی چاہیں اور انسٹنٹ نوڈلز کی بجائے غیر ملکی دوروں کے دوران Sea Foods یعنی سمندر ی غذا کھانی چاہئے۔

نوڈلز کے استعمال پر چینیوں پر یہ پھبتی اس وقت کسی گئی جب گریٹ نوڈل بائی کاٹ 2013ءکا آغاز ہوا۔مالدیپ کے ہوٹلوں نے چینی سیاحوں کو نوڈلز بنانے کے لئے گرم پانی کی فراہمی بند کردی کیوں وہ سب یہی کھاتے تھے۔ چائنہ مالدیپ کے سیاحوں کا بڑا ذریعہ ہے ایک چینی جریدے کے مطابق ایک سو ملین سے زائد چینی سیاح ہر سال غیر ملکی دورے  کرتے ہیں اور ان کی خوراک ایک بڑا کاروبار فراہم کرتی ہے لیکن پچھلے سال سے یہ کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے کیونکہ اس قبل بھی چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کو اس سلسلے میں نصیحت دے چکے ہیں اور ایک لمبی فہرست فراہم کی جاچکی ہے کہ دوران غیر ملکی سفر آپ کو فلاں کام نہیں کرنے چاہیں اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے مذاق کا نشانہ بننا پڑے مثلاً عوامی جگہوں پر پیشاب نہ کریں مہنگی اشیاءکو اپنے احمقانہ نام سے بدنمانہ کریں وغیرہ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس