رانا مجاہد علی ہاکی سیریز کے انعقاد کیلئے بھارتی ہم منصب سے کوریا میں ملاقات کریں گے

رانا مجاہد علی ہاکی سیریز کے انعقاد کیلئے بھارتی ہم منصب سے کوریا میں ملاقات ...

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے مابین تین میچوں پر مشتمل ہاکی سیریز اگلے دو ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی ہاکی سیریز کے انعقاد کیلئے اپنے بھارتی ہم منصب سے کوریا میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دورے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس ضمن میں ممکنہ ہاکی سیریز کیلئے فیڈریشن نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2012ءمیں فیصلہ ہوا تھا کہ بھارت کی ہاکی ٹیم سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن بدقسمتی سے یہ دورہ نہ ہوسکا جبکہ جوبا میںقومی ٹیم بھی بھارتی کا دورہ کرے گی۔ دوسری طرف ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت ہاکی سیریز سے دونوں ممالک قریب آئیں گے۔

 اور دونوں ممالک کو ہر لحاظ سے فائدہ ہوگا لیکن یہ اجازت وزارت کھیل اور وزارت خارجہ سے مشروط ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی