سربیا کی ایوانوک پین پیسفک نے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹوکیو ( نیٹ نیوز) اینا ایوا نوک نے پین پیسیفک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کیرولین وزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے گئے پین پیسفک اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سربیا کی اینا نے یو ایس اوپن کی فائنلسٹ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے سیٹ میں اینا ایوانووچ نے بآسانی 6-2 سے فتح حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، اس سیٹ میں ایوانووچ نے ٹائی بریکر پر 7-6 سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ یہ ان کا 16 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔