پاکستان نے چین کو 2.0 سے ہرا دیا

پاکستان نے چین کو 2.0 سے ہرا دیا

  

                                  انچیون ( نیٹ نیوز) ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے چین کو 2-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو 8-0 گول سے شکست دیدی پاکستان کی طرف سے چین کے خلاف عبدالحسیم خان اور اور دلبر حسین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 ویں ایشین گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے لیگ میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ 15 ، 15 منٹ کے چار کوارٹرز پر مشتمل میچ کے ابتدائی دو کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ تیسرے کوارٹر کے 12 ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے گول کرکے پاکستان کو سبقت دلا دی۔ 13 منٹ بعد محمد دلبر نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر دیا۔ مقررہ وقت تک چین کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی، اس طرح پاکستان نے یہ میچ 2-0 سے جیت لیا۔ اس فتح کے بعد پاکستانی ٹیم گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو     14-0 سے بدترین شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 25 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -