فلپائن کا تھائی لینڈ اور ویتنام سے 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ

فلپائن کا تھائی لینڈ اور ویتنام سے 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ

منیلا (این این آئی) فلپائن نے رواں سال اکتوبر اور دسمبر کے دوران تھائی لینڈ اور ویتنام سے 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فلپائنی ادارے این ایف اے کے مطابق تھائی لینڈ اور ویتنام فلپائن کو معاہدوں کے تحت کل 5لاکھ ٹن چاول سپلائی کرینگے جس میں سے اکتوبر سے دسمبر کے وسط کے دوران 25 فیصد بروکن چاول کی سپلائی کی جائےگی ۔ تھائی لینڈ نے علاقائی مارکیٹ میں تین لاکھ ٹن چاول کی سپلائی 475 ڈالر فی ٹن اور ویتنام نے 4 لاکھ ٹن چاول 429 ڈالر فی ٹن میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران چاول کی نیلامی میں ویتنام کے پانچ فیصد بروکن چاول کی قیمت 450 سے 455 ڈالر فی ٹن اور 25 فیصد بروکن چاول کی قیمت 405 سے 410 ڈالر فی ٹن رہی جبکہ تھائی 5 فیصد بروکن چاول 435 ڈالر فی ٹن میں سپلائی کیلئے طے ہوا۔

مزید : کامرس